ترکیہ…ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوحہ میں حماس کے وفد پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر ایردوان نے امیر قطر سے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ترکی ہر حال میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ترک صدر نے منگل کے روز ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمسوسیال پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی اور اسے “برادر ملک” قطر کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ایردوان کا کہنا تھا کہ قطر میں حماس کے نمائندہ وفد پر حملہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے اشتعال انگیزی، عدم استحکام کو فروغ دینے اور خطے میں تنازع کو گہرا کرنے کے ارادوں کا واضح مظہر ہے۔
ایردوان کا امیر قطر سے رابطہ، حملے پر شدید اظہارِ مذمت
32