قطر…اسرائیلی اخبار معاریف نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی ادارے شاباک کو قطر میں حملے کے نتائج کا انتظار ہے۔معاریف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ عمارت کے اندر موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کی اطلاع میں کہا گیا کہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکیورٹی قیادت کے اعتراضات کے باوجود حملے کا فیصلہ کیا۔امریکا میں اسرائیلی سفیر نے اعلان کیا کہ تل ابیب حماس کے رہنماں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا اور اگر دوحہ میں کسی ہدف کو چوک گیا تو اگلی کارروائی میں وہ ضرور نشانہ بنے گا۔خیال رہے کہ منگل کو اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کیا، جس میں حماس کے سیاسی رہنماں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد مشرقِ وسطی میں تنا بڑھ گیا۔ واشنگٹن نے اس حملے کو یک طرفہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ امریکا اور نہ اسرائیل کے مفاد میں ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی بدھ کے روز ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی درخواست الجزائر اور دیگر رکن ممالک نے کی تاکہ اسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
دوحہ پر اسرائیلی حملہ: کوئی حماس رہنما زندہ نہیں بچ سکا، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
4