اسلام آباد…وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھے گا اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔وزیراعظم نے میجر عدنان اسلم کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے بہادر فوجی ہیں۔ میجر عدنان کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، جبکہ شہید کی بہنوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے بہادر بھائی کی طرح قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور جو شخص قربانی دیتا ہے، اس کی کیفیت کو کوئی مکمل طور پر نہیں جان سکتا۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اور ہمیں اپنے شہدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھے گا:وزیراعظم شہباز شریف
4