آذربائیجان …چین کے شہر چینگدو میں 9 ستمبر کو آذربائیجان اور چین کے درمیان ایک اہم سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت Sichuan Sunsync Photovoltaic Technology Co., Ltd. آذربائیجان کے الآت فری اکنامک زون (AFEZ) میں جدید سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گی۔معاہدے پر AFEZ کے چیئرمین ولیح الاسگروف اور چینی کمپنی کے چیئرمین ژیے یی نے دستخط کیے۔ منصوبے کے تحت 23 ہیکٹر پر تین پیداواری یونٹس قائم کیے جائیں گے جو سالانہ 3 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز، سلیکون کرسٹل اور دیگر اجزا تیار کریں گے۔ ان پینلز کو AFEZ میں ہی بننے والے شمسی توانائی کے پلانٹ میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ بڑی مقدار عالمی منڈیوں کو برآمد کی جائے گی۔1.7 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی Sichuan Sunsync شمسی توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ صدر الہام علییف نے بھی حالیہ دورہ چین میں کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کی اور منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔یہ معاہدہ آذربائیجان کی قابلِ تجدید توانائی کی پالیسی اور چین کے ساتھ اقتصادی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
چینی کمپنی کا آذربائیجان میں 3 گیگاواٹ صلاحیت کا سولر پلانٹ لگانے کا اعلان
22