آذربائیجان…آذربائیجانی کاروباری افراد نے ورلڈ فوڈ استنبول 2025 میں اپنی معیاری اور روایتی مصنوعات کے ساتھ بھرپور شرکت کی ہے۔ استنبول کے TYAP فیئر اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری اس بین الاقوامی نمائش میں آذربائیجان کی شرکت KOBIA (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقیاتی ایجنسی) کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ قومی اسٹینڈ پر آذربائیجانی شہد، خشک میوہ جات، بسکٹ، مٹھائیاں، تیل، اور پھل و سبزیوں کی پیوریز جیسے کئی معیاری فوڈ آئٹمز نمائش کا حصہ بنے۔ ساتھ ہی انٹر فوڈ آذربائیجان کی عالمی سطح پر تشہیر بھی کی گئی، جو کہ آذربائیجان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک معروف برانڈ بن چکا ہے۔ ورلڈ فوڈ استنبول کو خطے کی سب سے معتبر فوڈ نمائشوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں اس سال 100 سے زائد ممالک کی 900 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں۔
آذربائیجانی کمپنیوں کی ورلڈ فوڈ استنبول 2025 میں بھرپور نمائندگی
15