آذربائیجان…آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی اسپیکر صاحبہ غفارووا اور ہاشمی سلطنت اردن کے سفیر عمر برکات النہار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان 32 سالہ دوستانہ تعلقات اور بین الپارلیمانی تعاون کو سراہا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماں نے دوطرفہ دوروں، پارلیمانی دوستی گروپس، اور بین الاقوامی تنظیموں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ امن عمل میں پیش رفت اور خطے کی استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سفیر عمر النہار نے آذربائیجان میں اپنی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے گہرے روابط اور مشترکہ مستقبل کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
آذربائیجان اور اردن کے درمیان پارلیمانی تعلقات میں وسعت پر اتفاق
11