آذربائیجان…آذربائیجان اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس آن لائن منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تیل و گیس، گرین انرجی، توانائی کی مثریت اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ آذر انرجی اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے نمائندوں نے باہمی شراکت کو اسٹریٹجک اور دیرپا قرار دیا۔ اجلاس میں جنوبی گیس کاریڈور، باکو انرجی ویک، اور COP29 کے فریم ورک میں ہنگری کی شمولیت اور حمایت کو سراہا گیا، جبکہ “کاسپینبلیک سییورپ گرین انرجی کوریڈور” جیسے بڑے منصوبے میں آذربائیجان، ہنگری، جارجیا اور رومانیہ کی مشترکہ شرکت کو مستقبل کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا گیا۔ یہ اشتراک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے بھر کے توانائی کے مستقبل کے لیے ایک امید افزا قدم ہے۔
آذربائیجان اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے پر ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس کاانعقاد
11