لاہور…پاکستانی سینئر اداکار اسد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کا شوق نہیں اور انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی کروائی تھی۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور والدین کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔اسد ملک نے کہا کہ ان کا ماننا ہے شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے، کیونکہ شادی ذمہ داریوں اور قربانیوں کا تقاضا کرتی ہے جس کے لیے وہ تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے انہیں پسند ہیں لیکن شادی ان کے لیے ترجیح نہیں ہے۔اداکار نے والدین کے انتقال کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا اور بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد والد نے بہترین پرورش کی۔ ان کے مطابق والد ہر سہولت فراہم کرتے تھے اور میری ہر بات مانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی دوسری شادی کروائی، لیکن اس بات کا غم ہمیشہ رہے گا کہ والد کی وفات کے وقت میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔
والد کی دوسری شادی میں نے کروائی:اداکار اسد ملک کا انکشاف
12