12
غزہ …غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے مطابق ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسری عمارت کو نشانہ بنانے سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں عمارتیں غزہ شہر ہی میں واقع تھیں۔اسرائیل نے اس سے ایک روز قبل بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے تھے جن میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مقامی طبی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے شہر پر بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔