استنبول…استنبول میں جاری غزہ کانفرنس کے ساتویں روز تمام تر توجہ غزہ کے لیے عالمی سطح پر سیاسی حمایت حاصل کرنے پر مرکوز رہی۔اجلاس میں مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ غیر مسلم حکومتوں کو بھی فلسطینی مقف کے حق میں ہموار کرنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران مختلف ورکشاپس منعقد ہوئیں جن میں اتحاد سازی، سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فلسطینی بیانیے کو عالمی برادری میں مثر انداز میں پیش کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔مقررین نے زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ محض ایک انسانی المیہ نہیں بلکہ عالمی ضمیر کا امتحان ہے، اس لیے مشترکہ اور مربوط آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ شرکا نے تجویز دی کہ ایسا بیانیہ تیار کیا جائے جو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو نمایاں کرے اور ان کے مسائل کو دنیا بھر تک مو ثر انداز میں پہنچائے۔اجلاس کے دوران کانفرنس کا حتمی اعلامیہ تیار کرنے کے لیے بھی تجاویز مرتب کی گئیں، جس میں توقع ہے کہ عالمی اتحاد، انسانی حقوق کے احترام اور فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے عملی اقدامات شامل ہوں گے۔شرکا نے امید ظاہر کی کہ استنبول کانفرنس نہ صرف فلسطینی عوام کے لیے عالمی حمایت کو مستحکم کرے گی بلکہ دنیا بھر میں انصاف اور امن کے لیے ایک نئے باب کا آغاز بھی ثابت ہوگی۔
استنبول غزہ کانفرنس: عالمی سطح پر فلسطین کے لیے سیاسی حمایت بڑھانے پر زور
50