واشنگٹن… وائٹ ہاس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں نوارو نے کہا کہ امریکی معیشت بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دبا میں ہے۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے، جس سے امریکی مفادات متاثر ہو رہے ہیں۔پیٹر نوارو نے کہا کہ بھارت کے بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا سبب بن رہے ہیں، جبکہ یوکرین مسلسل امریکی مالی امداد کا مطالبہ کر رہا ہے، جس سے امریکی صارفین، کاروبار اور محنت کش طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے تجارتی اصلاحات نہ کیں تو عالمی امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سینئر امریکی قونصلر کا بھارت اور یوکرین پر تنقید، تجارتی ٹیرف اور جنگی اخراجات پر تشویش
20