26
کراچی… پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سیاحتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سعودی عرب کے نمایاں سیاحتی مقامات کو اجاگر کیا گیا اور پاکستانی سیاحوں کے لیے نئے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔مقامی میڈ یا ہائو س کے نمائندے کی ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق، اس روڈ شو کا مقصد دونوں ممالک کے سیاحتی تعلقات کو فروغ دینا اور پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سفر کے امکانات کو روشن کرنا ہے۔