58
ترکیہ…ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کو تیز رفتاری کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر عبدالقادر نے انقرہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جس میں گاڑی کی رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دے رہی تھی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔عوامی تنقید کے بعد وزیر کو 280 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ عبدالقادر نے نہ صرف چالان کی تصویر شیئر کی بلکہ اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیربحث رہا۔