کراچی …کیا آپ کا نان اسٹک پین صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زیادہ تر نان اسٹک برتن Teflon یا Polytetrafluoroethylene (PTFE) کوٹنگ سے تیار ہوتے ہیں، جو کھانے کو چپکنے سے بچاتے ہیں، مگر درست استعمال نہ کرنے پر یہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔تحقیقات کے مطابق اگر پین کو 260Cیا 500Fسے زیادہ گرم کیا جائے تو اس سے زہریلی گیسیں خارج ہو سکتی ہیں جو پھیپھڑوں اور مجموعی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مزید یہ کہ اگر کوٹنگ اترنے لگے یا خراشیں آ جائیں تو یہ ذرات کھانے میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے سانس کی تکالیف اور طویل مدت میں جگر اور ہارمونز پر اثر پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
محفوظ استعمال کے لیے مشورے
خالی پین کو زیادہ دیر تک گرم نہ کریں۔لکڑی یا سلکان کے چمچ استعمال کریں تاکہ کوٹنگ خراب نہ ہو۔ اگر کوٹنگ اترنے لگے یا خراشیں زیادہ ہوں تو پین فورا بدل دیں۔ نان اسٹک پین کو مدھم یا درمیانی آنچ پر استعمال کریں۔
محفوظ متبادل
کاسٹ آئرن پین صحیح طریقے سے سیزن کیے جائیں تو نان اسٹک کی طرح کام کرتے ہیں۔اسٹین لیس اسٹیل پین تھوڑا سا آئل استعمال کریں تو بہترین رہتا ہے۔سیرامک کوٹنگ والے برتن: نسبتا محفوظ اور دیرپا ہوتے ہیں۔
نان اسٹک پینز واقعی اتنے محفوظ نہیں جتنے سمجھا جاتا ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
20