لندن( ہیلتھ ڈیسک) کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے ایک حیرت انگیز دریافت کی ہے کہ بالوں میں پایا جانے والا پروٹین کیراٹین دانتوں کی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ کیراٹین پر مبنی ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی مرمت اور ابتدائی اسٹیج پر دانتوں کے جھڑنے کو روک سکتا ہے۔ڈاکٹر شیرف الشرکوی کے مطابق یہ ایک ممکنہ گیم چینجر ہے، جو کیراٹین کو روزمرہ کے استعمال میں ایک حقیقی پروڈکٹ کے طور پر متعارف کراتا ہے تاکہ دانتوں کے انامل کی حفاظت اور شفا یابی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دانت میں مائیکرو کریک یا چھوٹا سا نقص ہو تو یہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا، بغیر کسی محسوس شدہ تکلیف کے۔دانت کے اکثر مسائل انامل کی خراب حالت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، جو ختم ہونے کے بعد دوبارہ پیدا نہیں ہوتی۔ کیراٹین جب لعاب کے منرلز کے ساتھ ملتا ہے تو یہ قدرتی انامل کی ساخت اور فنکشن کی نقل کرنے والی حفاظتی کوٹنگ تیار کرتا ہے، جو دانتوں کو مضبوط اور محفوظ بناتی ہے۔
بالوں سے بنی ٹوتھ پیسٹ: دانتوں کی مرمت اور جھڑنے کی روک تھام میں نئی امید
17