ترکیہ …ترکیہ ویزے کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانے والے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری سجاد احمد کو فیصل آباد سے حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف 2024 میں ترک سفارت خانے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ غائب ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے ترکیہ کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائی تھی، جس کی تصدیق ایک نجی کمرشل بینک نے بھی کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا تھا۔مزید تفتیش کے لیے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ویزہ کے لیے جعل سازی سے گریز کریں ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترکیہ ویزے کے حصول کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ تیار کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار
52