پشاور…خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 398 ہو گئی ہے۔ خوش قسمتی سے 308 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ضلعی سطح پر صورتحال یہ ہے کہ چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 73 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور اور مردان میں ایک ایک، ایبٹ آباد میں دو، ہری پور میں ایک، نوشہرہ اور مانسہرہ میں تین تین، لکی مروت میں دو اور صوابی میں تین فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ٹانک میں ایک کیس موجود ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مچھر سے بچا کے اقدامات کو معمول بنائیں، کھلے پانی کے ذخائر ختم کریں اور ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں تاکہ وائرس کی مزید پھیلا کو روکا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، پشاور اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر
45