لاہور…ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شاندار دس سال مکمل ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اس یادگار سفر پر ایک جامع اور جدید معیار کی ڈاکومنٹری تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم 2016 سے 2025 تک پی ایس ایل کے پورے سفر کو اجاگر کرے گی، جس میں دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت اور کورونا وبا کے دوران درپیش مشکلات سمیت تمام اہم واقعات کو شامل کیا جائے گا۔ڈاکومنٹری میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح پی ایس ایل عالمی سطح پر بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا اور کرکٹ کی دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے اگلے ہفتے دلچسپی رکھنے والے ماہرین اور کمپنیوں سے پیش کشیں طلب کی جائیں گی جبکہ کرکٹ بورڈ اس بات کا خواہاں ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اور تجربہ کار کمپنی اس پروجیکٹ کو مکمل کرے تاکہ یہ فلم دنیا بھر میں پی ایس ایل کی کامیابیوں کو اجاگر کر سکے۔
پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی نے شاندار ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ کر لیا
28