38
آذربائیجان…وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور آذربائیجان کے سفیر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی -جس میں دو طرفہ تجارت اور معیشت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا محور تجارتی و اقتصادی منصوبوں پر عملدرآمد تھا۔ فریقین نے باہمی طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس گفتگو میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر بھی بات کی گئی۔ علاوہ ازیں، ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی ملاقات کا حصہ رہا۔