آذربائیجان…ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم اس میں شامل ترقیاتی شقوں، خصوصا ایران کی سرحد کے قریب امریکی کنٹرول میں آنے والی راہداری پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔معاہدے کے تحت آرمینیا کے راستے آذربائیجان کو اس کے خودمختار علاقے نخچیوان سے جوڑنے کے لیے ایک راہداری (جسے TRIPP کہا جا رہا ہے) قائم کی جائے گی، جو ایران کے نزدیک خطے میں غیر ملکی مداخلت اور جغرافیائی تنہائی کا باعث بن سکتی ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ سرحدی علاقوں میں بیرونی اثر و رسوخ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔رہبرِ اعلی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بھی واضح کیا کہ اگر زنگیزور راہداری کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران سخت ردِعمل دے گا۔
ایران کا آرمینیا اور آذربائیجان کے معاہدے کا خیر مقدم
23