27
ترکیہ…ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک منفرد اور خوشبودار تقریب کا اہتمام کیا، جس نے ترک شہریوں کے ذوق و شوق پر گہرا اثر چھوڑا اور ایک یادگار تجربہ فراہم کیا۔یہ تقریب پاکستان کے اعلی معیار کے آموں کی نمائش کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد ترک عوام کو ان آموں کے ذائقے، مہک اور مٹھاس سے روشناس کرانا تھا۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے نے ترکیہ کی مشہور سپر مارکیٹ چین کے تعاون سے کیا۔تقریب کا مرکزی خیال یہ تھا کہ ترک صارفین کو ان آموں کا ذائقہ چکھنے کا موقع دیا جائے جنہیں عالمی سطح پر پھلوں کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے۔