ترک…ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (ٹیکا) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، کیونکہ یہ علاقہ اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس امدادی مہم کے تحت، ٹیکا کی جانب سے 15 ہزار تیار شدہ کھانے سیلاب زدگان میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ انہیں فوری غذائی امداد فراہم کی جا سکے۔ مہم کے پہلے دن، بونیر اور سوات میں 1,000-1,000 کھانے تقسیم کیے گئے، جبکہ یہ سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔یہ انسان دوست اقدام ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ ہے، جس میں ترکیہ نے ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی بروقت مدد کر کے اپنی قربت کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 15 ہزار تیار شدہ کھانے تقسیم کیے
30