ترکیہ…ترکیہ کے ضلع کارابورن کے ساحلی علاقے کے قریب ایک کشتی حادثے میں چار مہاجرین جاں بحق ہو گئے۔ ترک کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق، واقعے کے بعد دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے یا جاں بحق اور لاپتا ہونے والوں کا تعلق کس ملک سے ہے۔ حکام اس واقعے کی مزید تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔یہ واقعہ ایک بار پھر مہاجرین کو درپیش خطرات اور یورپ پہنچنے کی کوششوں کے دوران پیش آنے والے خطرناک حالات کو اجاگر کرتا ہے۔ غیر قانونی ہجرت روکنے اور محفوظ راستے فراہم کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں پر دبا میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ترکیہ میںافسوسناک واقعہ، کشتی سے گرنے کے باعث چار مہاجرین جان بحق
28