بیجنگ…چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امن مذاکرات میں شریک ہوں تاکہ ایسا معاہدہ طے پا سکے جو پائیدار ہونے کے ساتھ سب کے لیے قابل قبول ہو۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بیجنگ ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے خاتمے اور سیاسی حل کی راہ ہموار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحران کو مزید طول دینے کے بجائے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔ترجمان نے امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان جاری رابطوں کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کو اپنے تعلقات بہتر بنانے اور سیاسی حل کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ماو نِنگ نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
چین کا بڑا اعلان یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے سب کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت
48