امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان میں موجود تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا:
’’ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے میدان میں تعاون کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ دونوں ملکوں کی جانب سے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور اسے مستقبل میں اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔