باکو: آذربائیجان کی ملٹری پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عسکری خدمات کے مؤثر انتظام اور نظم و ضبط کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا، جو 2024-2025 کی تیاری کے سالانہ منصوبے کے تحت وزارت دفاع کی نگرانی میں انجام پایا۔
اس سیمینار میں آرمی کور اور فارمیشنز سے وابستہ یونٹ کمانڈرز کے معاونین نے شرکت کی، جہاں عسکری خدمات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر موسم گرما اور سرما کی تربیتی مدت کے دوران عسکری نظم و ضبط کے اطلاق، اندرونی خدمات، گیریژن اور گارڈ ڈیوٹی سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سیمینار کے دوران وزارت دفاع اور آذربائیجان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹس اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ شرکاء کو نیم فوجی سیکیورٹی، دستاویزات کی تیاری، اور عسکری تربیت کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر وزارت دفاع کی اعلیٰ قیادت نے عسکری خدمات کی بہتری اور جنگی تیاریوں کو مؤثر بنانے کے لیے شرکاء کو اہم ہدایات جاری کیں۔