ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، اے سی سی کا سالانہ تاریخی اجلاس آج ڈھاکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 25 میں سے 24 اراکین کی شرکت یقینی بنائی گئی ہے۔ اے سی سی کی جنرل میٹنگ میں کورم کے لیے کم از کم 13 اراکین درکار ہوتے ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے بھی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے تاہم وہ آن لائن طریقے سے اجلاس میں شریک ہو گا۔
اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول اور میزبان ملک کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، اور موجودہ صورتحال کے مطابق بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے۔