ترکیہ کی خاتون اول، امینہ ایردوان، نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے زیرو ویسٹ نمائش کا دورہ کیا، جس کا مقصد فیشن اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں پائیداری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ وہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایونٹ میں بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کی تقریبات کے دوران اس نمائش کا حصہ بنیں۔ اس نمائش میں ” We have enough” کے تھیم کے تحت عالمی سطح پر ٹیکسٹائل ویسٹ کو اجاگر کیا گیا۔
امینہ ایردوان نے اس موقع پر موجود دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر پائیداری کے فروغ کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہم سب کو اپنی کھپت کے طریقوں کو کم کرنا ہوگا تاکہ عالمی ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اس نمائش میں موجود تمام ٹیکسٹائل ویسٹ کو ایونٹ کے بعد ری سائیکل کیا جائے گا۔