امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور ترکیہ کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ ہفتے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اور ایف-16 طیاروں کی فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔مزید برآں، صدر ٹرمپ ترکیہ کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، بشرطیکہ ترکیہ کا روسی ایس-400 میزائل نظام غیر فعال ہو جائے۔
واضح رہے کہ 2019 میں ترکیہ کی جانب سے روس سے ایس-400 نظام کی خریداری کے بعد امریکہ نے ترکیہ کو ایف-35 پروگرام سے نکال دیا تھا اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔اگر صدر ٹرمپ ان اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہیں تو یہ ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے اور دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔