123
ترک صدر رجب طیب ایردون نے جمعہ کو یورپی رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی، جس کا مقصد یوکرین کی حمایت اور یورپی دفاع کے حوالے سے اپ ڈیٹ فراہم کرنا تھا۔ اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی صدر ارولا وان ڈیر لائن، اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس سمیت دیگر یورپی رہنماؤں نے شرکت کی۔اور اس اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مختلف ترک وزراء بھی شامل تھے۔ اس اجلاس میں یوکرین کی صورتحال اور یورپی دفاعی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔