131
استنبول یونیورسٹی نے شہر کے میئر اکرم امام اوغلو کا ڈپلومہ منسوخ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی نے امام اوغلو کے تعلیمی ریکارڈ کی دوبارہ جانچ کی، جس کے بعد ان کا ڈپلومہ غیر قانونی قرار دیا گیا۔ امام اوغلو نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے سیاسی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ اقدام ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا امکان ظاہر کردیا ہے