150
اسلام آباد میں ترک سفارتخانے نے چناق قلعے کی فتح کی 110 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس تاریخی جنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چناق قلعہ کی فتح نہ صرف ترکی بلکہ عالمی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ اس موقع پر تاریخی جنگ سے متعلق نایاب تصاویر کی نمائش بھی کی گئی، جنہوں نے اس معرکے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اس عظیم جنگ کے قومی اور عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔