ترکیہ نے اپنی قدرتی گیس پیداوار میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد وہ توانائی کے شعبے میں مزید خودکفیل ہو رہا ہے۔ گیس ایکسپورٹنگ کنٹریز فورم (GECF) کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کی گیس پیداوار میں 2023 میں نمایاں اضافہ ہوا، خاص طور پر “ساکاریا گیس فیلڈ” کی دریافت کی بدولت۔ 2024 تک اس کی سالانہ پیداوار 2.26 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ چکی ہے، اور 2050 تک ترکیہ کی گیس پیداوار 17 بلین کیوبک میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ اضافہ ترکیہ کے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے، اور یورپ کی گیس پیداوار میں کمی کے پیش نظر ترکیہ عالمی توانائی منڈی میں اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔