ترکیہ کی باکسر بسیناز سرمنلی Busenaz Surmeneli نے ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل سربیا کے نِس شہر میں کھیلا گیا، جہاں بسیناز نے ازبکستان کی نوباکھور کھامیدوا کو 5-0 سے شکست دی۔ یہ ان کا تیسرا عالمی چیمپئن شپ سونا ہے، جس سے پہلے انہوں نے 2019 اور 2022 میں بھی سونے کے تمغے جیتے تھے۔
بسیناز کی اس جیت نے ان کی کامیاب باکسنگ کیریئر میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل، وہ ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کر چکی ہیں۔
ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیت لیا
163