183
ترکیہ کے نشانہ باز یوسف دیکچ اور شوال ایلایدہ طارخان( Yusuf Dikec and Sevval İlayda Tarhan) نے کروشیا کے اوسییک میں یورپی نشانہ بازی چیمپئن شپ کے دوران 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں 580 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ طارخان نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔دیکچ اور طارخان نے پیرس 2024 اولمپکس میں اسی مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ترکیہ کا پہلا اولمپک نشانہ بازی تمغہ حاصل کیا تھا۔