114
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے حالیہ عالمی ترقیات پر فون پر تفصیلی گُفتگو کی ۔اس دوران دونوں وزیروں نے روس-یوکرین جنگ یورپی سکیورٹی ڈھانچے پر ہونے والی گفتگو اور مختلف ریاستوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ، شام کی موجودہ صورتحال اور ترکیہ اور برطانیہ کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔