اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے ترکیہ کے وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل جیہاد ارگنای ( Cihad Erginay) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ او آئی سی کے بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اس کے علاوہ، افغانستان کے عوام کی حمایت اور طالبان کے ساتھ تعمیری مکالمہ جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔ ترکیہ نے او آئی سی کی قراردادوں کے تحت افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں_ فریقین نے افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اس حوالے سے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
او آئی سی کے خصوصی نمائندے کی ترکیہ کے اعلیٰ عہدیدار سے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
83