ترکیہ کے وزیر ثقافت و سیاحت وزیر ِ ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ ترکیہ کا مقصد 2025 کے آخر تک 65 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کہنا اور 64 ارب ڈالرز کی سیاحتی آمدنی حاصل کرنا ہے۔ ترکیہ نے 2024 میں 62.3 ملین سیاحوں کا استقبال کیا اور اس نے 61.1 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی، جو سال بہ سال 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
برلن میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی تجارتی میلے آئی ٹی بی برلن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرسوئے نے ملک میں سیاحت کے شعبے کی بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور روس سے ابتدائی ریزرویشنز خاص طور پر مضبوط ہیں، اور توقع ہے کہ یہ دو مارکیٹیں اس سال بھی سر فہرست رہیں گی۔انہوں نے ترکیہ کی ثقافتی ورثہ گیسٹرانومی اور متبادل سیاحتی مصنوعات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سال بھر سیاحت کو پھیلایا جا سکے۔ مزید برآں، 2026 تک ترکیہ میں 800 کھدائی مقامات کی تعداد تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔