یورپی یونین کمیشن کے ترجمان اسٹیفن دی کیرز میکر نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کو جمہوری طریقے سے منتخب کیا گیا تھا، جبکہ روس صدر ولادیمیر پوتن کی زیر قیادت جمہوری ملک نہیں ہے۔ دی کیرز میکر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیلنسکی کو آمر قرار دینے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، “صدر زیلنسکی ایک جائز، آزاد، منصفانہ اور جمہوری انتخابات کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ یوکرین ایک جمہوری ملک ہے، جبکہ پوتن کا روس ایسا نہیں ہے۔”یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیلنسکی ایک ڈکٹیٹر ہیں جنہوں نے انتخابات نہیں کرائے، اور اگر وہ جلدی نہیں کریں گے تو انہیں اپنے ملک کا نقصان ہو سکتا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی جمہوری انتخابات میں منتخب ہوئے، یوکرین پوتن کا روس نہیں ہے: یورپی یونین
122