برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی کے 12 طلبہ جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔قومی میڈیا کے مطابق، ساؤ پالو شہر سے روانہ ہونے والی بس والدیر کینیوری ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔اس دلخراش حادثے میں 12 یونیورسٹی کے طلبہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو دی فریتاس نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس خوفناک حادثے میں یونیورسٹی کے 12 طلبہ کی موت کی اطلاع نے مجھے گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
زخمی طلباء کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد، فرانکا یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
برازیل میں بس اور ٹرک کے تصادم میں کے 12 طلبہ ہلاک، 19 زخمی، یونیورسٹی میں سوگ کا اعلان
95