پاکستان میں ترک سفارت خانے کے قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد الرحمن آق کوش اور ڈاکٹر عالم خان نے وزارت مذہبی امور میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چاند کی رؤیت کے طریقہ کار اور متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترک وفد نے پاکستانی رؤیتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور چاند دیکھنے کے عملی مشاہدے میں حصہ لیا، تاکہ مقامی طریقہ کار اور اس کی تفصیلات کا قریب سے جائزہ لے سکیں۔ اس موقع پر ترک وفد نے ترکیہ میں مذہبی امور اور رؤیت ہلال کمیٹی کے نظام سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا، جس میں چاند کی رؤیت کے سائنسی اور شرعی اصول، مشاہداتی طریقہ کار اور فیصلہ سازی کے مراحل شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے رؤیت ہلال کے طریقہ کار کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں باہمی تعاون، تجربات اور معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان میں ترک سفارت خانے کے قونصلر برائے مذہبی امور اور پاکستانی رؤیت ہلال کمیٹی کے درمیان ملاقات، باہمی تعاون پر اتفاق
74