دبئی …متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے واضح کیا ہے کہ ان کے ممالک فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو اسرائیل کے ذریعے ضم کرنے، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے یا آبادکاری بڑھانے کے منصوبوں کے سخت خلاف ہیں۔دونوں رہنماں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں “دو ریاستی حل” کو نقصان پہنچاتی ہیں، خطے میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور امن کے امکانات متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے ایسے بیانات اور اقدامات کی بھی تردید کی جو خطے کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔یہ موقف اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے حالیہ دورہ امارات کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے شیخ محمد بن زاید سے ابو ظبی کے الشاطی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح کے اہم امور، خصوصا فلسطینی علاقوں میں نئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بھائی چارے کے ساتھ مشاورت اور مشترکہ رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
امارات اور اردن نے فلسطینی علاقوں کی اسرائیلی توسیع کی سخت مخالفت کر دی
12