10
پشاور…پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ایونٹ کے فائنل میں ماہنور علی نے اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو 3-1 سے شکست دے کر 22 واں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مقابلہ امریکہ کے بالٹی مور، میری لینڈ میں لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر میں ہوا۔میچ میں پہلا گیم ماہنور نے 11-7 سے جیتا، جبکہ دوسرے گیم میں سحرش علی نے 11-9 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ بعد کے دو گیمز ماہنور نے 11-6 اور 11-7 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ سحرش علی 19 ویں انٹرنیشنل گولڈ میڈل سے محروم رہ گئیں اور سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔