لاہور…بائیکاٹ کے نعرے اور ہنگامہ آرائی کے بعد بھارت نے بالآخر پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔گزشتہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، مگر کرکٹ ماہرین پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ صرف نعروں تک محدود رہے گی کیونکہ عملی قدم بھارت کے لیے مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کے خلاف مکمل بائیکاٹ ممکن نہیں، کیونکہ کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار پر آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پابندیاں لگ سکتی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے کیریئر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔سائیکیا نے مزید کہا کہ کھیلوں میں شرکت کے فیصلے مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیے جاتے ہیں، جس میں فیڈریشنز کے مفادات اور کھلاڑیوں کے خدشات بھی مدنظر رکھے جاتے ہیں۔ بی سی سی آئی اس حوالے سے بھارتی حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کر رہا ہے۔
بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی ہری جھنڈی دکھا دی
16