ترکیہ نے 2024 میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے پھول برآمد کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ برآمدات مختلف قسم کے پھولوں کی شاخوں، اندرونی اور بیرونی آرائشی پودوں، پھولوں کی گانٹھوں اور کائی کے تجارتی قلموں پر مشتمل ہیں۔ترکیہ اپنی منفرد 3,500 سے زائد پھولوں اور پودوں کی اقسام کی بدولت عالمی سطح پر پھولوں کی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس وقت ہالینڈ ترکیہ کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے، اس کے بعد انگلینڈ، جرمنی، رومانیہ، بلغاریہ اور یوکرین جیسے ممالک ہیں۔
آرائشی پودوں اور متعلقہ اجناس کی برآمدات سے متعلق یونین کے سربراہ اسماعیل یلماز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکیہ کی پھولوں کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہالینڈ کے علاوہ خلیجی ممالک اور دیگر ترک جمہوریتوں میں بھی اس میں بڑھوتری دیکھنے کو ملی ہے۔
ترکیہ کی 2024 میں پھولوں کی برآمدات 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
94