ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا اخلاقی اقدار اور مذہبی روایات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ یہ اسلاموفوبیا کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نسل پرستی اور پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی ممالک غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں اور ان کے اقدامات مشرقی تہذیب کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ایردوان نے میڈیا ریگولیٹرز کو ایسی پروڈکشنز پر پابندی لگانے کی اپیل کی جو مذہبی یا اخلاقی اقدار کو نشانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب خونریزی اور استحصال کے ذریعے عارضی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں پر حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں
ڈیجیٹل میڈیا اخلاقی اور مذہبی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے: صدر ایردوان
72