92
ترکیہ کے وزیرِ انصاف نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر سے آیا لیکن مثبت قدم ہے، جو فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیرِ خارجہ ہے حاقان فیدان نے بھی نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو اہم قرار دیا۔
آئی سی سی نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات ہیں۔ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے اس فیصلے پر تنقید کی، جبکہ ترکیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کا خیرمقدم کیا۔