62
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، جن پر جنگی جرائم اور غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے نیتن یاہو اور گیلنٹ پر بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے، جبر، قتل اور دیگر انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ اسرائیل آئی سی سی کا رکن نہیں ہے، لیکن غیر ملکی سفر کرنے پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ حماس کے عسکری سربراہ محمد ضیف کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔