یوکرین نے روس کے خلاف پہلی بار برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل فائر کیے ہیں، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین نے روسی علاقے کرسک میں یہ میزائل داغے، ایک دن بعد جب یوکرین نے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج میزائل بھی فائر کیے تھے۔
روسی جنگی نمائندوں نے بدھ کے روز ٹیلیگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں 14 بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور رہائشی علاقے میں سیاہ دھواں اٹھتا دکھایا گیا۔ کرسک کے مقامی افراد نے بھی مبینہ طور پر میزائلوں کے ٹکڑے علاقے میں پائے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔