76
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین کی جانب سے روس کے اندر امریکی اور برطانوی میزائلوں کے حملے کے جواب میں روس نے یہ میزائل حملہ کیا۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق، یہ حملہ کسی جنگ میں اس قدر طاقتور ہتھیار کے استعمال کی پہلی مثال ہے۔ روس نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یوکرین نے بھی اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ روس نے کس نوعیت کے میزائل اور وار ہیڈ کا استعمال کیا ہے۔